ترقیاتی کاموں کی وجہ سے اکھاڑے گئے درختوں کی محفوظ منتقلی جاری

 ترقیاتی کاموں کی وجہ سے اکھاڑے  گئے درختوں کی محفوظ منتقلی جاری

لاہور (آن لائن)پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کی طرف سے حفاظتی یا ترقیاتی کاموں کی وجہ سے محفوظ طریقے سے اکھاڑے جانیوالے درختوں کی نئی جگہ منتقلی جاری ،

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد عثمان جاوید نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں فیصل آباد کے باغِ جناح، کلیم شہید باغ اور دھوبی گھاٹ باغ میں جگہیں مختص کرکے باغِ جناح میں 166، دھوبی گھاٹ پارک میں 127 اور کلیم شہید پارک میں 59 درخت منتقل کیے گئے ہیں جبکہ 443 درختوں کی منتقلی جاری ہے جسکا مقصد ترقیاتی منصوبہ جات میں درختوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے ۔ماہرین کے مطابق پنجاب میں درخت منتقل کرنے کیلئے خزاں کا موسم موزوں ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...