پانی، صفائی ، حفظان صحت بارے آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ
الجزاری اکیڈمی میں 41 اضلاع کے واسا پی آر اوز کو مسائل حل پر بریفنگ
لاہور(آئی این پی)پنجاب میں پانی، صفائی اور حفظان صحت کے شعبے میں عوامی آگاہی بڑھانے کیلئے بڑی مہم شروع کرنے کا فیصلہ ،محکمہ ہاؤسنگ نے صوبے بھر میں واسا کے تعلقات عامہ افسروں کو مربوط کمیونیکیشن نظام کے تحت یکجا کردیا۔اس سلسلے میں الجزاری واٹر اکیڈمی لاہور میں 41 اضلاع کے واسا پی آر اوز کیلئے اربن فلڈنگ، صاف پانی فراہمی اور سیوریج مسائل سے عوامی آگاہی کیلئے صوبے کی تاریخ کا پہلا تربیتی سیشن ہوا۔پرنسپل الجزاری واٹر اکیڈمی ڈاکٹر صومان خالد نے کہا پانی، صفائی اور حفظانِ صحت کے شعبے میں نچلی سطح تک آگاہی پہنچانا وقت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے پی آر اوز پر زور دیا کہ وہ دیانت داری، وقار اور محنت کے ساتھ اس شعبے میں نمایاں کردار ادا کریں۔ پروفیسر ڈاکٹر عدیل عامر اور حافظ باسط نے شرکا کو کراس میڈیا اور ڈیجیٹل میسجنگ بارے تربیت فراہم کی تاکہ عوام تک معلومات موثر انداز میں پہنچائی جاسکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments