رانا ثناء اللہ کی مقتول صنعتکار ریحان اشرف کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت
ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا) وزیراعظم کے مشیر و سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں چند روز قبل فائرنگ سے قتل ہونے والے معروف صنعتکار اور جی ایم ایس اے (GMSA) کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مقتول ریحان اشرف کے گھر پہنچ گئے ۔
جہاں انہوں نے مقتول کے والد حاجی اشرف سے ملاقات کرکے بیٹے کے جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت کیا۔رانا ثناء اللہ خاں نے ریحان اشرف کے قتل کے واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ایم پی اے آزاد علی تبسم، چیئرمین فیڈمک رانا اظہر وقار، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) سٹی میاں ضیاء الرحمن، آصف بٹ اور دیگر شخصیات بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments