پارلیمانی سیکرٹری کنول لیاقت کا سیف سٹی فیصل آباد کا دورہ

پارلیمانی سیکرٹری کنول لیاقت کا سیف سٹی فیصل آباد کا دورہ

پارلیمانی سیکرٹری کنول لیاقت کا سیف سٹی فیصل آباد کا دورہسموگ کی روک تھام کے لیے شہر میں جدید ٹیکنالوجی کے کردار کو سراہا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات کنول لیاقت نے گزشتہ روز سیف سٹی فیصل آباد کے پی پی آئی سی تھری (PPIC3) سنٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں جدید سرویلنس سسٹم، جرائم کی روک تھام کے طریقۂ کار اور اسمارٹ اربن سیفٹی انفراسٹرکچر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سیف سٹی فیصل آباد شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے متعدد جدید منصوبوں پر کام کر رہا ہے ، جن میں ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی، ورچوئل بلڈ بینک، ای چالان سسٹم، ویمن سیفٹی ایپ، پی ایس سی اے پبلک سیفٹی ایپ اور نیکسٹ جن سیفٹی ایپ شامل ہیں۔اس موقع پر سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی نگرانی کے حوالے سے بھی خصوصی بریفنگ دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (ای پی اے ) کے اشتراک سے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ماحولیاتی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے ۔ سموگ فری پنجاب مہم کے تحت دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور آلودگی پھیلانے والے دیگر ذرائع کے خلاف بروقت کارروائی میں سیف سٹی کیمرے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات محترمہ کنول لیاقت نے سیف سٹی فیصل آباد میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام اور عوامی تحفظ، ماحولیاتی تحفظ اور اسمارٹ پولیسنگ کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ منصوبہ مستقبل میں مزید مؤثر ثابت ہوگا اور شہریوں کے تحفظ کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...