ہارٹیکلچر ایجنسی : شہر میں پھولدار درختوں کی شجرکاری شروع
لیک سٹی روڈ پر املتاس کے پودے لگا دئیے گئے ، دیگراقسام کے درخت بھی لگائے جائینگے
لاہور (آن لائن)لاہور کو خوبصورت، سرسبز اور سموگ فری بنانے کیلئے ہارٹیکلچر ایجنسی نے شہر میں پھولدار درختوں کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ۔ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور احمد عثمان جاوید نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی بڑھانے کیساتھ ساتھ ماحولیاتی بہتری اور موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پھولدار درختوں کی شجرکاری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ زون 7 کے علاقے لیک سٹی روڈ پر املتاس کے سینکڑوں نئے پودے لگا دئیے گئے ہیں، مہم کے دوران مختلف مقامات پر گل مور، جیکورنڈا، گل نشتر اور بدھا کے درخت بھی لگائے جائینگے۔
ایم ڈی کے مطابق لاہور کے تمام زونز میں پھولدار درختوں کی شجرکاری کیلئے دستیاب اور موزوں مقامات کی نشاندہی کر لی گئی ہے ، جہاں مرحلہ وار شجرکاری کی جائیگی۔ پھولدار درخت نا صرف لاہور کے شہری منظرنامے کو خوبصورت بناتے ہیں بلکہ ماحول کو بہتر بنانے، فضائی آلودگی میں کمی اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ شہر کے پارکس، گرین بیلٹس، شاہراہوں اور دیگر عوامی مقامات پر شجرکاری اور ہارٹیکلچر کے کاموں کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments