آئی ٹی ایکسپورٹ میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ، گورنر

 آئی ٹی ایکسپورٹ میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ، گورنر

2047کا پاکستان آج کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہوگا،نہال ہاشمی این ای ڈی یونیورسٹی کا کانووکیشن ،پی ایچ ڈی ،ماسٹرز کی ڈگریاں تفویض

کراچی(این این آئی) گورنر سندھ چانسلر سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا وژن ہے کہ 2030 تک پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ 25 ارب ڈالر سے تجاوز کرے ، جس کے حصول میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے ، 2047 کا پاکستان آج کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہوگا، اس لیے نوجوان خود کو اس قابل بنائیں کہ آنے والے کل میں پوری قوم کو ان پر مزید فخر ہو۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ آج کا نوجوان اپنی صلاحیت، علم، کردار، تحقیق اور جدت کے ذریعے پاکستان کی معیشت، ٹیکنالوجی اور عالمی شناخت کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے 35ویں کانووکیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ تعلیم کا مقصد صرف ڈگری کا حصول نہیں بلکہ علم، تحقیق اور جدت کو معاشرے اور ملک کی بہتری کے لیے استعمال کرنا ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ انٹرپرینیورشپ کو فروغ دیں اور ملازمت کے ساتھ ساتھ کاروبار اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے پر توجہ دیں۔ ترجمان جامعہ کے مطابق کانووکیشن میں 40 اسکالرز کو پی ایچ ڈی، 2,262 طلبہ کو گریجویشن جبکہ 881 طلبہ کو ماسٹرز کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ تقریب میں انجینئر آفتاب رضوی، ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، سعید اقبال خان سمیت دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...