حبیب بینک چورنگی تا گل بائی 24انچ پانی کی لائن کی مرمت مکمل

حبیب بینک چورنگی تا گل بائی 24انچ پانی کی لائن کی مرمت مکمل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے حبیب بینک چورنگی، پوسٹ آفس اور گل بائی کے درمیان 24 انچ فیڈرل ٹرنک مین پانی کی لائن میں سیوریج کے پانی کی آمیزش کا مسئلہ حل کردیا۔

اس حوالے سے سپرنٹنڈنگ انجینئر واٹر ٹرنک مین تنویر احمد شیخ نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سی پمپ پمپنگ اسٹیشن سے گل بائی پمپنگ اسٹیشن جانے والی پانی کی لائن میں آلودہ پانی کی آمیزش کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی کی ہدایت پر متعلقہ تکنیکی اور فیلڈ ٹیموں کو فوری طور پر متحرک کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیموں نے متاثرہ لائن اور اطراف کا تفصیلی معائنہ کرکے آلودہ پانی کے داخل ہونے کے مقام کی نشاندہی کی، جس کے بعد متاثرہ حصے کی صفائی، ضروری مرمت اور بحالی کا کام مکمل کیا گیا۔ حکام کے مطابق مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد پانی کے معیار کی جانچ بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...