ڈپٹی کمشنر کا ممتاز پارک کا دورہ، تزئین و آرائش کا جائزہ
بلال سلیم کی کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے اور معیار برقرار رکھنے کی ہدایت
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسد علی کے ہمراہ ممتاز پارک کا دورہ کیا اور پارک میں جاری بیوٹیفکیشن، تزئین و آرائش اور شجرکاری کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو پارک میں جاری ترقیاتی و خوبصورتی کے کاموں، شجرکاری اور دیگر اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر بلال سلیم نے جاری کاموں کی رفتار اور معیار کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام کام مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے ، اس لیے پارکوں کی خوبصورتی، صفائی ستھرائی، شجرکاری اور دیگر بنیادی سہولیات کو بہتر بنایا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پارک کی تزئین و آرائش کے ساتھ شجرکاری پر بھی خصوصی توجہ دی جائے اور لگائے جانے والے پودوں کی مناسب دیکھ بھال و حفاظت یقینی بنائی جائے تاکہ پارک کی خوبصورتی دیرپا برقرار رہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو جاری کاموں کی مسلسل نگرانی کرنے اور تمام امور مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments