چین کی ترقی پالیسی تسلسل،معاشی اصلاحات کا نتیجہ :خلیل ہاشمی

چین کی ترقی پالیسی تسلسل،معاشی اصلاحات کا نتیجہ :خلیل ہاشمی

شفقت محمود اور شرجیل دھول کی پاکستانی سفیر اور سابق قونصلر عبد القادر سے ملاقات

گجرات(سٹی رپورٹر )چیئرمین پاکستان انویسٹر فورم شفقت محمود دھول اور منیجنگ ڈائریکٹر اسکانکم شرجیل دھول نے چین کے دورے کے دوران پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور سابق کمرشل قونصلر عبدالقادرسے ملاقات کی ۔ خلیل ہاشمی نے کہا کہ چین کی ترقی کا کوئی خفیہ راز نہیں یہ کئی دہائیوں تک معاشی اصلاحات ریاستی منصوبہ بندی عالمی تجارت اور بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے امتزاج کا نتیجہ ہے ۔1978کے بعد Deng Xiaoping کے دور میں چین نے مرکزی منصوبہ بند معیشت کو بتدریج مارکیٹ کیلئے کھولا۔ نجی کاروبار غیر ملکی سرمایہ کاری اور خصوصی اقتصادی زونزخصوصاً شینژن کو فروغ ملا مگر ریاست نے زمین بینکاری انفراسٹرکچر اور اہم صنعتوں میں مضبوط کردار برقرار رکھا۔اس ماڈل کی سب سے اہم خصوصیت شاید پیداواری صلاحیت بنانے پر مسلسل زور تھا۔ چین نے بندرگاہوں بجلی سڑکوں ریل شہروں فیکٹریوں اور بعد میں تیز رفتار ریل اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پر سرمایہ کاری کی، ساتھ ہی ایک بہت بڑی افرادی قوت زراعت سے صنعت اور شہروں کی طرف منتقل ہوئی،کم لاگت والی مینوفیکچرنگ سے آغاز کرکے چین بتدریج مشینری ،سولر پینلز، برقی گاڑیوں اور دوسری زیادہ قدر والی صنعتوں کی طرف بڑھا،ایک اور اہم نکتہ برآمدات سے سیکھنا تھا، غیر ملکی کمپنیوں اور عالمی سپلائی چین سے سرمایہ ٹیکنالوجی انتظامی طریقے اور عالمی منڈیوں تک رسائی ملی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...