نفاذ اسلام ہی پاکستان کے مسائل کا حل ہے ، علامہ ابتسام الٰہی
پاکستان میں تمام نظام آزمائے جاچکے ، اسلامی نظام نافذ کیا جائے :خطاب
جڑانوالہ(نمائندہ دنیا) قرآن و سنہ موومنٹ جڑانوالہ کے زیر اہتمام نیا بازار جڑانوالہ میں تاریخی نفاذ اسلام کانفرنس منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے مفکر اسلام اور قائد اہلحدیث، مرکزی چیئرمین قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان حضرت علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی، استحکام، ترقی اور بقا نفاذ اسلام میں مضمر ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام نظام آزمائے جاچکے ہیں اور وہ ناکام رہے ، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلامی نظام نافذ کیا جائے تاکہ ملک عزت، برکت، رحمت اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کا مستقل حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے ۔کانفرنس سے معروف عالم دین مولانا منظور احمد، مولانا محمد نواز چیمہ، مولانا یٰسین بلوچ، مولانا سکندر حیات ذکی ممبر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی فیصل آباد، مولانا قاری محمد خالد ضیاء، مولانا حافظ احمد حمید اللہ، مولانا عمران داؤد، میاں وقاص خالد ممبر تحصیل امن کمیٹی جڑانوالہ، محمد اکبر اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments