اسسٹنٹ کمشنر ضیاء اللہ گوندل کا ترقیاتی منصوبوں کی ورک سائٹس کا دورہ

 اسسٹنٹ کمشنر ضیاء اللہ گوندل کا ترقیاتی  منصوبوں کی ورک سائٹس کا دورہ

جڑانوالہ(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل نے پنجاب کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام (PCP) کے تحت ڈسپوزل اسٹیشن اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کی ورک سائٹس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر، سب انجینئر رومان ساحر اور دیگر متعلقہ افسروں بھی ان کے ہمراہ تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر ضیا اللہ گوندل نے جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو منصوبوں میں تعمیراتی معیار برقرار رکھنے، کام کی رفتار تیز کرنے اور تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی سخت ہدایات جاری کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...