میپکو:32ہزار 431سنگل فیز اے ایم آئی میٹرز کا اجرا
ڈی جی خان 2ہزار 578،رحیم یار خان کو8ہزار 79میٹرز جاری کئے گئے
ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)نے صارفین کے خراب میٹروں کی تبدیلی کے لئے مختلف آپریشن سرکلوں کو32 ہزار 431 سنگل فیز اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کا اجراء کر دیا ہیں۔ اس اقدام کا مقصد خراب میٹروں کی بروقت تبدیلی اور صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے ۔ڈائریکٹر میٹریل مینجمنٹ میپکو ملک جاوید اقبال کی جانب سے جاری کردہ الاٹمنٹ آرڈر کے مطابق ڈیرہ غازی خان سرکل کو2 ہزار 578، رحیم یار خان سرکل کو8 ہزار79، بہاولپور سرکل کو4 ہزار992، ساہیوال سرکل کو 6 ہزار784، وہاڑی سرکل کو5 ہزار797جبکہ بہاولنگر سرکل کو 4 ہزار 201 اے ایم آئی سمارٹ میٹرز فراہم کئے گئے ہیں۔ یہ میٹرز اگست 2026ء کے سی پی 90کے تحت خراب میٹروں کے متبادل کے طور پر مختص کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فراہم کردہ میٹروں کو متعلقہ افسروں کی نگرانی میں ایس او پیزکے تحت استعمال کیا جائے گا جبکہ میٹروں کو ایم ڈی ایم سسٹم میں فعال کرنے کے لئے ضروری اقدامات بھی کئے جائیں گے ۔ تمام آپریشن سرکلوں کے ایس ایز کو ہدایت کی گئی ہے کہ سٹورز سے میٹرز حاصل کرکے تبدیلی کا عمل شروع کیاجائے اور اسکی رپورٹ ہیڈ کوارٹر بھجوائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments