اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
ارم شہزادی نے صفائی صورتحال کا جائزہ لیا ، ہدایات جاری
کمالیہ (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ڈور ٹو ڈور سالڈ ویسٹ کلیکشن کے عمل کی ویری فکیشن بھی کی اور صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور شہری و عوامی مقامات پر صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ستھرا پنجاب پروگرام پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ایڈمن آفیسر علی جبران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔بعد ازاں انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی رضا کے ہمراہ محلہ بہلول والا میں پانی والی ٹینکی کے اطراف پلاٹس کا دورہ کیا۔
جہاں انہوں نے گندگی کے ڈھیروں کے خاتمے ، صفائی ستھرائی کی صورتحال، شجرکاری اور دیگر انتظامی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے علاقے کو صاف ستھرا رکھنے ، گندگی کے خاتمے اور ماحول کو سرسبز و خوبصورت بنانے کے لیے شجرکاری کے اقدامات کو مؤثر انداز میں جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ صفائی کے انتظامات کو مستقل بنیادوں پر یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments