ترقیاتی سکیمیں مقررہ مدت میں مکمل کی جائیں:نورالامین
سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب کا واسا ہیڈ آفس فیصل آباد کا دورہ، ہدایات جاری
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)صوبائی سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی)اور سی ایم پیکج کے تحت ترقیاتی سکیموں پر فوکس کرتے ہوئے انہیں مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے دورہ فیصل آباد کے دوران ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کے ہمراہ واسا ہیڈ آفس کا وزٹ کیا اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور سی ایم پیکج کی ترقیاتی سکیموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ اعوان چوک گلستان کالونی سائٹ کا بھی دورہ کیا جہاں نگہبانپورہ کے سیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن کے لیے پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے نے واضح کیا کہ ترقیاتی سکیموں میں استعمال ہونے والے پائپس سمیت دیگر تمام میٹریل اعلیٰ کوالٹی کا استعمال کیا جائے ، ان تمام ترقیاتی سکیموں کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق ہر صورت مکمل کرنا لازمی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments