اسلام آباد:ڈی آئی جی کاامام بارگاہوں فیصل مسجدمیں سکیورٹی انتظامات کاجائزہ

 اسلام آباد:ڈی آئی جی کاامام بارگاہوں فیصل مسجدمیں سکیورٹی انتظامات کاجائزہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے نماز جمعہ کے موقع پر مختلف امام بارگاہوں اور فیصل مسجد کا دورہ کیا اور۔۔

 سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران سینئر پولیس افسران نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں عبادت گاہوں، داخلی و خارجی راستوں اور اطراف کے علاقوں کی مثر نگرانی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کو مستعد، چوکس اور الرٹ رہنے ، مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کی بھی ہدایت کی۔ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ اور مشکوک عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور سکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...