کشمیر چوک انڈر پاس منصوبہ جلد مکمل کیا جائے :سہیل اشرف
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے گزشتہ روز کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا ۔۔۔
اور تعمیراتی کام کی اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران اور تعمیراتی ٹیموں کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ، جبکہ تعمیراتی معیار اور کوالٹی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور کام کے آغاز کے صرف دو ہفتوں سے زائد عرصے میں منصوبے کا 51 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے پر اب تک ہونے والی پیش رفت وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ہدایات اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی قیادت میں ادارے کی مربوط کوششوں کا نتیجہ ہے ، جس کا مقصد وفاقی دارالحکومت میں اہم ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانا ہے ۔ دورے کے دوران چیئرمین سی ڈی اے نے منصوبے کے تعمیراتی مقام کا تفصیلی معائنہ کیا اور جاری سول و سٹرکچرل کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments