آئیے ہم پولیو سے پاک پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں :آصفہ بھٹو

 آئیے ہم پولیو سے پاک پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں :آصفہ بھٹو

اسلام آباد(نامہ نگار)خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ حکومت، طبی عملے ، والدین اور ۔۔۔

معاشرے کی مسلسل اور مربوط کوششوں کا تقاضا کرتا ہے ، ضروری ہے کہ ہر فریق کی کوششیں دوسروں کی کوششوں کے ساتھ ہم آہنگ ہوں اور ویکسین پلانے کی مہم، عوامی رابطے اور فرنٹ لائن کارکنوں کی معاونت ساتھ ساتھ جاری رہیں۔ انہوں نے یہ بات ورلڈ پولیو ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی جو آج منایا جا رہا ہے ۔ آصفہ بھٹو زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ آئیے ہم پولیو سے پاک پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں جہاں ہر بچہ صحت مند زندگی گزار سکے اور اس قابل تدارک بیماری سے محفوظ رہے۔ ،انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ میرے دل کے بہت قریب ہے ۔میری والدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے 1994ء میں پولیو کے خاتمے کی پہلی ملک گیر مہم شروع کی اور سب سے پہلے مجھے پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی قومی کاوشوں کا نقطئہ آغاز تھا اور اس مقصد کے ساتھ ان کی گہری ذاتی وابستگی کا ایک اہم حصہ رہا ہے ۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے پولیو کے خلاف جنگ میں پیش رفت کی ہے تاہم ہمارا کام ابھی مکمل نہیں ہوا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...