آئی جی اسلا م آبادکاسی 4کادورہ،سکیورٹی صورتحال کی نگرانی کے نظام کا جائزہ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آ باد کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چودھری نے کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن اینڈ کوآرڈینیشن سنٹر (4C) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پولیس آپریشنز اور سکیورٹی صورتحال کی نگرانی کے نظام کا جائزہ لیا اور۔۔
اس میں مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی اور دستیاب وسائل کو مثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے ۔ پولیس کے مختلف شعبوں کے درمیان رابطے اور باہمی کوآرڈینیشن کو مزید مثر بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوں نے جرائم کی روک تھام، مشکوک سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے نگرانی کے نظام کو مزید موثر بنانے پر بھی زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments