بجلی کے میٹرز کی تبدیلی کا عمل شروع ، ایکسین میپکو میلسی

 بجلی کے میٹرز کی تبدیلی کا عمل  شروع ، ایکسین میپکو میلسی

میلسی (نامہ نگار )ایکسین میپکو انجینئر اللہ ورایو نے کہا اگست تک کی ایلوکیشن ہوگئی ہے اور میٹر تبدیلی کا عمل شروع ہے ۔۔۔

جبکہ ایڈیشنل ٹرانسفارمر تنصیبات کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا ۔میپکو کسٹمرز کو چاہیے کہ کسی بھی کام کے حوالے سے کسی کو بھی کوئی پیسے نہ دے اور سائلین کیلئے میرے دفتر کے دروازے 24 گھٹنے کھلے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر پریس کلب سجاد احمد سعیدی ،چیئرمین احتساب کمیٹی محمد اسلم خان یوسفزئی ، سیکرٹری اطلاعات و نشریات و واپڈا میڈیا کوآرڈینیٹر محمد یوسف امیر ہانسوی اور کسان اتحاد کے مرکزی سینئر نائب صدر شبو خان بلوچ کی ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں نیو بجلی میٹر ، ٹرانسفارمر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر ڈویژنل چیئرمین میپکو عمران بشیر ، اکاؤنٹ آفیسر شہزاد سرور اور میڈیا کوآرڈینیٹر میپکو ڈویژن میلسی ادریش جٹ بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...