سیف سٹی:87مقامات پر400کیمرے اپ گریڈ

سیف سٹی:87مقامات پر400کیمرے اپ گریڈ

کینٹ بازار،رضا آباد چوک سمیت دیگر مقامات پر کیمرے اپ ڈیٹ کئے گئے

ملتان (کرائم رپورٹر)سیف سٹی ملتان نے شہر کے 87 مقامات پر 400 کیمروں کو اپ ڈیٹ کردیا ہے جو سوموار سے باقاعدہ ای چالان کریں گے ۔سیف سٹی ملتان نے اس پروگرام کو سمارٹ ویژن کا نام دیاہے جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر چالان کریں گے شہر میں کینٹ بازار،حسین آگاہی بازار،ایم ڈی اے چوک ،رضا آباد چوک سمیت دیگر تمام اہم مقامات پر کیمرے اپ ڈیٹ کئے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ یہ کیمرے پہلے بھی موجود تھے جو صرف سرویلنس کے لئے استعمال کئے جاتے تھے اب یہ باقاعدہ چالان کریں گے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل شہر کے صرف داخلی و خارجی مقامات پر چالان کاٹے جارہے تھے مگر سوموار کو سمارٹ ویژن کے نفاذ کے بعد پورے شہر میں چالان کاٹے جانے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا ۔اس حوالے ایس پی سیف سٹی ڈویژن نصراللہ وڑائچ نے دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کیمرے اپ ڈیٹ کرنے اور چالان مقصد صرف قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنا ہے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کے بعد ہی حادثات کو روکا جاسکتا ہے سوموار کو شہر بھر میں کیمرے چالان کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...