یوتھ گیمز ، تعلیمی اداروں سے باہر نوجوانوں کیلئے بھی مواقع

 یوتھ گیمز ، تعلیمی اداروں سے باہر نوجوانوں کیلئے بھی مواقع

ڈی سی خانیوال حنا ارشد کا اجلاس، رجسٹریشن ، آگاہی مہم کے اقدامات کا جائزہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے نوجوانوں کے لیے خوشخبری، چیف منسٹر پنجاب یوتھ گیمز 2026 میں تعلیمی اداروں سے باہر نوجوانوں کو بھی شرکت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر حنا ارشد کی زیر صدارت یوتھ گیمز میں رجسٹریشن اور نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں رجسٹریشن کے عمل اور آگاہی مہم کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ چیف منسٹر پنجاب یوتھ گیمز 2026 میں سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کے ساتھ عام نوجوان بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں گے ۔ گیمز میں شرکت کے لیے مختلف کیٹیگریز میں عمر کی حد 17 سے 21 سال اور 21 سے 26 سال جبکہ خصوصی افراد کے لیے عمر کی حد 35 سال مقرر کی گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن یقینی بنانے کے لیے مو ثر آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر منور حسین کھملانہ، اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی و تحصیل سپورٹس افسران نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...