ا ے سی اورڈی ایس پی کا دورہ ،چہلم کے انتظامات کا جائزہ
سکیورٹی ،صفائی ستھرائی، عزاداروں کو سہولیات کی فراہمی اور دیگر انتظامی امورکا معائنہ
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر چہلم کے انتظامات کا جائزہ، اسسٹنٹ کمشنر ام حبیبہ کا ڈی ایس پی سٹی کے ہمراہ دورہ۔ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ام حبیبہ نے ڈی ایس پی سٹی کے ہمراہ چہلم کے سلسلے میں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سکیورٹی انتظامات، صفائی ستھرائی، عزاداروں کو سہولیات کی فراہمی اور دیگر انتظامی امور کا معائنہ کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر ام حبیبہ نے متعلقہ محکموں کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے چہلم کے موقع پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے ، صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے اور عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا۔انہوں نے ستھرا پنجاب، واپڈا، پیرا فورس، پولیس اور ریسکیو 1122 سمیت متعلقہ محکموں کے عملے کو ہدایت کی کہ چہلم کے دوران اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں اور باہمی رابطے کے ذریعے تمام انتظامات کو بہتر بنایا جائے تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اسسٹنٹ کمشنر ام حبیبہ نے اس امر پر زور دیا کہ سیکیورٹی، صفائی ستھرائی اور دیگر ضروری انتظامات میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے اور چہلم کے موقع پر عوام کو پُرامن ماحول اور بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چہلم کے انتظامات کی نگرانی اور متعلقہ محکموں کے درمیان رابطہ کاری کے ذریعے بہتر انتظامات یقینی بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments