سموگ سے نمٹنے کیلئے پیشگی جامع پلان، خلاف ورزی پر یونٹس ،بسیں بند کرنے کا فیصلہ

سموگ سے نمٹنے کیلئے پیشگی جامع پلان، خلاف ورزی پر یونٹس ،بسیں بند کرنے کا فیصلہ

صنعتوں اور انسینریٹرز پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی لائیو فیڈ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے سسٹم سے منسلک کرنے کی ہدایت ،ریت کی ٹرالیوں سے متعلق بھی ایس او پیز وضع کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)سموگ سیزن سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے پیشگی جامع پلان تیار کرلیا گیا ۔7اہم نکات پر خصوصی توجہ دینے اور مقررہ ڈیڈ لائنز کے اندر اقدامات مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمشنر نے ہدایت کی صنعتوں اور انسینریٹرز پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی لائیو فیڈ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے سسٹم سے منسلک کی جائے تاکہ کالے دھوئیں کے اخراج کا فوری سراغ لگا کر کارروائی کی جا سکے ۔ انہوں نے واضح کیا 30 ستمبر تک اس ہدایت پر عملدرآمد نہ کرنے والے یونٹس کو بند کردیا جائے گا۔زیر تعمیر سڑکوں اور عمارتوں پر سموگ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ، میٹرو بس روٹ پر پانی کے چھڑکاؤ کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔

ریت سے بھری ٹرالیوں کے حوالے سے بھی ایس او پیز وضع کرنے کی ہدایت کی گئی۔شادی ہالز اور کمرشل کچنز میں سو فیصد سکشن ہڈز کی تنصیب لازمی ،10 اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی۔ اس کے بعد بغیر سکشن ہڈز کے چلنے والے کچنز کو سیل کردیا جائے گا۔بسوں کے لیے وہیکل انسپکشن سرٹیفکیشن سسٹم (وکس) سٹیشن سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا اور 15 اکتوبر کے بعد بغیر سرٹیفکیشن بسوں کو بند کرکے قبضے میں لے لیا جائے گا۔کمشنر نے غیر قانونی طور پر چربی پگھلانے کی سرگرمیوں کو بند کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 10 اکتوبر کے بعد ایسے تمام غیر قانونی یونٹس کی تعمیرات مسمار کردی جائیں۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کیلئے بھی مؤثر اقدامات کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...