وزیرآباد: برساتی نالے کی تعمیر شہریوں کیلئے درد سر

وزیرآباد: برساتی نالے کی تعمیر شہریوں کیلئے درد سر

10ماہ سے جاری کام طول پکڑ گیا ،جگہ جگہ جگہ کھدائی اور سڑکوں پر کٹ لگانے سے آمدورفت میں مشکلات،صفائی ستھرائی محال ، طلبہ کی زندگیوں کو خطرہ

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )کروڑوں روپے کی لاگت سے شہر کے وسط سے گزرنے والے برساتی نالہ کی تعمیر شہریوں کیلئے درد سر بن گئی ،کئی ماہ سے کام جاری لیکن نالہ کی تعمیر مکمل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ جگہ جگہ جگہ کھدائی اور سڑکوں پر بڑے بڑے کٹ لگائے جانے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات جبکہ ستھرا پنجاب اور واسا کو صفائی ستھرائی اور نالوں کی ڈی سیلٹنگ میں دشواری کا سامنا ہے ۔وزیرآباد میں کروڑوں روپے کی لاگت سے سیوریج اور برساتی نالوں کی تعمیر کا کام 10ماہ قبل شروع کیا گیا کام انتہائی سست روی کا شکار ہوتا چلا آیا منصوبہ اتنی طوالت اختیار کر چکا ہے کہ اب یہ شہریوں کیلئے عذاب بن گیا ،منصوبے کے راستوں پر متعدد سکولز قائم ہیں جگہ جگہ کھدائی اور پانی کے کھڑا ہو جانے سے سکول جانے والے بچوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ ہے ۔دوسری جانب ستھرا پنجاب کی ٹیموں کو ان علاقوں میں صفائی میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ واسا کے عملہ کو بھی نالوں کی صفائی اور مشینری کی نقل و حمل میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ طلبہ کے والدین اور شہریوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز ،ڈپٹی کمشنر نوید احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نالہ کی تعمیر میں طوالت اور بد انتظامی کا نوٹس لیں اور ہنگامی بنیادوں پر نالے کی تعمیر کو مکمل کر ائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...