ایچ آئی وی خاتمے کیلئے علاج نہیں ،آگاہی ضروری ،وزیر صحت
اسلام آباد (نیوز رپورٹر )وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کی صدارت میں انسداد ایچ آئی وی اور ایڈز کے لیے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا، مرض کی موجودہ صورتحال، علاج، نگہداشت اور انسداد کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں کامن مینجمنٹ یونٹ کے سربراہ میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی، چاروں صوبوں کے سیکرٹریز صحت اور صوبائی ہیلتھ کیئر کمیشنز کے نمائندوں نے شرکت کی، اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کی جانب سے انسدادِ ایچ آئی وی سے متعلق جاری آگاہی مہم پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر صحت نے کہا ایچ آئی وی کے مکمل خاتمے کے لیے صرف علاج ہی نہیں بلکہ بیماریاں پھیلنے سے روکنے اور وسیع پیمانے پر مؤثر آگاہی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments