جامع اور مضبوط معاشرہ کیلئے ہر فرد کو مساوی حقوق ضروری ،گیلانی

 جامع اور مضبوط معاشرہ کیلئے ہر فرد کو مساوی حقوق ضروری ،گیلانی

چیئرمین سینیٹ سے مذہبی ،سول سوسائٹی کے نمائندو ں کی ملاقات ،مذہبی ہم آہنگی پر غور

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے مذہبی رہنماؤں، بین الاقوامی اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی، پرامن بقائے باہمی، برداشت اور سماجی شمولیت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد کی قیادت امریکہ کی ملٹی فیتھ نیبرز نیٹ ورک (MFNN) کے بانی پاسٹر ڈاکٹر باب رابرٹس جونیئر، ڈائریکٹر مائیکاہ فریز اور کینیڈا میں یوتھ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن (YDF) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر و ایکسیپٹنس فار انکلوژن (A4I) کے بانی شاہد رحمت نے کی۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جامع اور مضبوط معاشرہ اسی وقت تشکیل پا سکتا ہے جب معاشرے کے ہر فرد کو مساوی احترام، وقار اور مواقع حاصل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طاقت اس کے تنوع میں ہے اور تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے شہری ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔وفد کے سربراہ پاسٹر ڈاکٹر باب رابرٹس جونیئر نے چیئرمین سینیٹ کے بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے عزم کو سراہتے ہوئے انہیں آئندہ سال فروری کے پہلے ہفتے میں واشنگٹن میں منعقد ہونے والے نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں شرکت کی دعوت دی، جسے چیئرمین سینیٹ نے گرمجوشی سے قبول کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...