نالہ لئی میں غیر قانونی ڈمپنگ برداشت نہیں کی جائیگی،ڈپٹی کمشنر
ملوث ڈمپرز اور دیگر گاڑیوں کو بند ،ذمہ دار افراد کیخلاف ایف آئی آرز درج کرنیکی ہدایت
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیرِ صدارت نالہ لئی سے متعلق اجلاس ڈی سی کمپلیکس میں ہوا۔ اجلاس میں نالہ لئی میں ڈمپنگ، تجاوزات اور دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ہدایت کی کہ نالہ لئی میں ڈمپنگ کرنے والے عناصر کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے واضح کیا کہ نالہ لئی میں غیر قانونی ڈمپنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈمپنگ میں ملوث ڈمپرز اور دیگر گاڑیوں کو قبضے میں لے کر بند کیا جائے اور ذمہ دار افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کی جائیں۔
ادھریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیرِ انتظام منعقد ہونے والے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT-2026) کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ راولپنڈی میں یو ایچ ایس کے زیرِ اہتمام ایم ڈی کیٹ امتحان کے لیے تین امتحانی مراکز، بارانی یونیورسٹی، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اور صدیق پبلک سکول قائم کیے گئے ہیں، جہاں مجموعی طور پر 6,240 امیدوار امتحان میں شریک ہوں گے ۔ امتحانی انتظامات کی فوکل پرسن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز فضائل مدثرہوں گے ، جو تمام اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور انتظامات کی نگرانی کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments