شہرکو پانی کی سپلائی ،سی ڈی اے اور جائیکا کے مابین معاہدہ
آبی انتظام کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط ، خدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے درمیان اسلام آباد شہر کے لیے مربوط واٹر سپلائی، سیوریج اور ڈرینج ماسٹر پلان کی تیاری کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔یہ مفاہمتی یادداشت پاکستان اور جاپان کے درمیان تعاون میں ایک اہم سنگِ میل ہے ، جس کا مقصد اسلام آباد کے آبی انتظام کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانا، شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا اور موجودہ و آئندہ نسلوں کے لیے پانی کے پائیدار وسائل کو یقینی بنانا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر سہیل اشرف نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جبکہ جائیکا کی تفصیلی منصوبہ بندی سروے ٹیم کے سربراہ مسٹر میاگاوا ماساہیتو (MIYAGAWA Masahito) نے جائیکا کی جانب سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔ تقریب میں سردار خان زمری، ڈائریکٹر جنرل اسلام آباد واٹر، فخریہ انجم، جوائنٹ سیکرٹری (جاپان)، وزارتِ اقتصادی امور، اکنامک افیئرز ڈویڑن اور دیگر افسران نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں شرکت کی۔ منصوبے کے تحت توانائی کی موثر کھپت والے پمپنگ اور ٹریٹمنٹ سسٹمز، کششِ ثقل پر مبنی نظام، قابلِ تجدید توانائی اور ماحولیاتی اثرات کم کرنے کے دیگر اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments