تعلیمی ترقی کیلئے سب نے ملکر کام کرنا ہوگا ،حنیف عباسی

 تعلیمی ترقی کیلئے سب نے ملکر کام کرنا ہوگا ،حنیف عباسی

نوجوانوں کو بہتر مواقع ملنے چاہئیں ،بارانی یونیورسٹی میں جدید آڈیٹوریم کا افتتاح

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار )وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں نو تزئین و آرائش اور جدید سہولیات سے آراستہ یونیورسٹی آڈیٹوریم کا افتتاح کر دیا۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان ، رجسٹرار، ڈینز، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران، انتظامی افسران اور طلبہ بھی موجود تھے ۔وفاقی وزیر نے یونیورسٹی میں استقبالیہ سرگرمیوں اور مختلف سٹالز کا دورہ کیا، جہاں طلبہ کی جانب سے تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی کے ماڈلز، تحقیقی و تعلیمی منصوبوں اور تخلیقی کاموں کی نمائش کی گئی۔

وفاقی وزیرِ نے آڈیٹوریم کی کامیاب تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان، یونیورسٹی انتظامیہ، فیکلٹی ممبران، افسران، ملازمین اور طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بالخصوص آڈیٹوریم میں فراہم کی گئی جدید ترین تکنیکی سہولیات، جدید انفراسٹرکچر اور خوبصورت ڈیزائن کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں اور عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اور نوجوانوں کو بہتر مواقع اور جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں جلد بین الاقوامی معیار کا سپورٹس کمپلیکس قائم کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...