فاٹا کی 20فیصد کمرشل فیس کیخلاف تاجر سراپا احتجاج

فاٹا کی 20فیصد کمرشل فیس کیخلاف تاجر سراپا احتجاج

فیس ادائیگی کے باوجود دکان سیل، اعلیٰ افسروں پر رشوت لینے کے الزامات

ملتان(لیڈی رپورٹر)ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (فاٹا)کی جانب سے 20فیصد کمرشل فیس کے خلاف انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کا احتجاج ،تاجرکی کمرشل فیس ادائیگی کے باوجود دکان سیل کر دی تاجروں کا رشوت طلب کرنے کا الزام نعرے بازی کی اس سلسلہ میں انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے صدر چودھری محمد الیاس کی قیادت میں تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور محکمہ کے خلاف نعرے بازی کی صدرچودھری الیاس جنرل سیکرٹری چودھری سلیم کمبوہ،چودھری محمد فیصل،محمد کاشف چودھری اور دیگر تاجروں نے بتایا کہ گلشن مارکیٹ کے دکاندار نے کمرشل فیس اداکی لیکن محکمہ نے اس کے باوجود دکان سیل کر دی اور مبینہ طور پر رشوت طلب کی ۔انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر دفتر نہیں آتے مگرانکی ہدایات پرسائلین سے رشوت طلب کی جاتی ہے اور سائلین اپنے جائز کاموں کے لئے خوار ہو رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مبینہ طور پر سپرنٹنڈنٹ سلمان نے فائل کلیئر کرنے کے ریٹ فکس کررکھے ہیں فی فائل 20ہزار طلب کئے جا رہے ہیں اوررشوت کاتمام روپے ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹرکوبوری بھرکے دیئے جاتے ہیں مظاہرین اور مقررین نے مطالبہ کیا کہ دیگر محکموں کی طرح 10ہزار کمرشل فیس لی جائے جو الاٹیان جمع کرانے کو تیار ہیں اور جن لوگوں نے فیسیں جمع کرا رکھی ہیں انہیں بلاوجہ تنگ نہ کیا جائے اور اگر ہمارا یہ جائز مطالبہ پورا نہ کیا گیا تواحتجاج کا سلسلہ وسیع ہو گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...