اسسٹنٹ کمشنر شاہپور کا جھاوریاں اور جک موسی کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر شاہپور کا  جھاوریاں اور جک موسی کا دورہ

شاہپور صدر (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر شاہپور یُسرا سہیل بٹ نے جھاوریاں اور جک موسی کا دورہ کرتے ہوئے سُتھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

 اس موقع پر مختلف علاقوں، گلیوں، بازاروں اور عوامی مقامات پر صفائی کے انتظامات، ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن، کوڑا کرکٹ کی بروقت منتقلی اور صفائی عملے کی فیلڈ سرگرمیوں کا معائنہ کیا گیا۔دورے کے دوران One Day, One UC پالیسی کے تحت یونین کونسل کی سطح پر صفائی کے انتظامات اور سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو صفائی کے معیار میں مزید بہتری لانے ، کوڑا کرکٹ کی بروقت کلیکشن اور منتقلی کو یقینی بنانے سمیت شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے فیلڈ میں صفائی عملے کی حاضری، جاری صفائی سرگرمیوں اور سروس ڈیلیوری کی مانیٹرنگ پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر کہا گیا کہ سُتھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے فیلڈ مانیٹرنگ کا عمل مسلسل جاری رکھا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...