1 کروڑ کا فراڈ اور دھمکیاں ،شہری ملک چھوڑنے پر مجبور

1 کروڑ کا فراڈ اور دھمکیاں ،شہری ملک چھوڑنے پر مجبور

1 کروڑ کا فراڈ اور دھمکیاں ،شہری ملک چھوڑنے پر مجبور وزیراعلیٰ پنجاب معاملے کا فوری نوٹس لے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں ایک کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ اور مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیوں سے خوفزدہ متاثرہ شہری ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگیا، متاثرہ شخص نے وزیراعلیٰ پنجاب کو درخواست دے کر ملزمان کے خلاف کارروائی اور اپنے و اہلخانہ کے تحفظ کی اپیل کردی، فاروق کالونی کے رہائشی خاور عباس کے مطابق شہری کو کاروبار کا لالچ دے کر ایک کروڑ روپے کا مبینہ فراڈ کیا گیا جس کے خلاف مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، مقدمات درج کرانے کے بعد شہری اور اس کے اہلخانہ کو مبینہ طور پر جان سے مارنے ، بچوں کو اغوا کرنے اور مقدمات واپس لینے کے لیے مسلسل دھمکیاں دی جاتی رہیں، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اس کا عدالت کے باہر اور مختلف مقامات پر تعاقب کیا گیا جبکہ گھر کے اطراف بھی مشکوک افراد کی نقل و حرکت دیکھی گئی، تھانہ کینٹ سرگودھا میں دھمکیوں کا مقدمہ بھی درج ہے تاہم ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوئے ، متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ دو سال سے انصاف اور تحفظ کے لیے پولیس دفاتر کے چکر کاٹ رہا ہے مگر شنوائی نہ ہونے کے باعث حالات سے تنگ آکر ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگیا، درخواست میں ایک پولیس اہلکار سمیت دیگر افراد پر مبینہ طور پر ملزمان کی سرپرستی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں، شہری نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ، اسے اور اس کے اہلخانہ کو تحفظ فراہم کیا جائے اور کسی بڑے جانی نقصان سے قبل انصاف یقینی بنایا جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...