پنجاب حکومت کا کام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے

 پنجاب حکومت کا کام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے

پنجاب حکومت کا کام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہےمریم نوازپنجاب کی ترقی کے اس سفر میں بھرپور کردار ادا کریں گی،شازیہ بانو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین شازیہ بانو بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے میں ترقی اور عوامی فلاح کا سفر تیزی سے جاری ہے ، پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صرف سڑکیں اور عمارتیں بنانا نہیں بلکہ عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے ، صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر، صفائی، خواتین کی سہولیات اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کیے جانے والے اقدامات حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا واضح ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف نے مختصر عرصے میں عوامی مسائل کے حل اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے متعدد عملی اقدامات اٹھائے ہیں، جن کے ثمرات بتدریج عوام تک پہنچ رہے ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ عام شہری کو ریلیف دینے اور پنجاب کو ایک جدید، صاف ستھرا اور خوشحال صوبہ بنانے کے لیے پرعزم ہے ، خواتین بھی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے عوامی فلاح کے ایجنڈے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اور پنجاب کی ترقی کے اس سفر میں بھرپور کردار ادا کریں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...