مدینہ ٹاؤن سے کوڑاسٹینڈ ختم، پبلک پارک بنایا جائے گا

مدینہ ٹاؤن سے کوڑاسٹینڈ ختم، پبلک پارک بنایا جائے گا

شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح :کمشنر

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) شہری علاقے مدینہ ٹاؤن میں ٹریٹ بیکری کے قریب دو دہائیوں سے قائم کوڑا سٹینڈ ختم کر دیا گیا۔ اس جگہ پر پبلک پارک قائم کیا جائے گا۔کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے بتایا کہ کوڑا سٹینڈ کے باعث تقریباً 2100 گھروں کے 65 سے 70 ہزار مکین اذیت کا شکار تھے اور تعفن کے باعث مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ تھا۔ علاقے کا ماحول بھی آلودہ ہو چکا تھا۔ اہل علاقہ کے پُرزور مطالبے پر کوڑا سٹینڈ ختم کرایا گیا ہے اور وہاں پارک بنانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، جس کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا، جن کے احکامات پر انتظامیہ نے طویل عرصے سے قائم کوڑا سٹینڈ ختم کرایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...