ایف ڈی اے سٹی کے نادہندہ الاٹیز کو واجبات کی ادائیگی کیلئے 30جون 2027 تک مہلت
فیصلے کی منظوری ایف ڈی اے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں دی گئی، مقصد ایف ڈی اے سٹی کے مالی و ترقیاتی امور کو بہتر بنانا ،مقررہ مدت میں واجبات ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی:ڈی جی
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) کی انتظامیہ نے ایف ڈی اے سٹی کے نادہندہ الاٹیز کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ڈویلپمنٹ اور ایڈیشنل ڈویلپمنٹ چارجز جمع کرانے کی مدت میں 30 جون 2027 تک توسیع کر دی ہے ۔ فیصلے کی منظوری ایف ڈی اے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں دی گئی۔ اس کا مقصد نادہندہ الاٹیز کو واجبات کی ادائیگی کا مزید موقع فراہم کرنا اور ایف ڈی اے سٹی کے مالی و ترقیاتی امور کو بہتر بنانا ہے ۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے نادہندہ الاٹیز پر زور دیا ہے کہ وہ اس توسیع سے فائدہ اٹھائیں اور آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر اپنے ذمہ واجب الادا ڈویلپمنٹ اور ایڈیشنل ڈویلپمنٹ چارجز جمع کرائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ مدت کے دوران واجبات ادا نہ کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی، جس میں پلاٹوں کی منسوخی کے لیے محکمانہ اقدامات بھی شامل ہیں۔پراجیکٹ ڈائریکٹر ایف ڈی اے سٹی و ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو سہیل مقصود پنوں نے بتایا کہ توسیع شدہ مدت کے دوران نادہندہ الاٹیز دو ہزار روپے فی مرلہ جرمانے کے ساتھ اپنے واجبات جمع کرا سکیں گے ۔ واجبات کی بروقت وصولی سے ایف ڈی اے سٹی کے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر ضروری امور کو آگے بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments