ڈپٹی کمشنر کی اوپن ڈور پالیسی ،شہریوں کے مسائل کی سماعت
درخواستوں پر متعلقہ محکموں کو فوری کارروائی یقینی بنانے کی بھی ہدایت
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے اپنے دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ محکموں کو فوری کارروائی یقینی بنانے اور مسائل کے حل میں تاخیر سے گریز کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا اور ان کے مسائل کا بروقت ازالہ ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کا میرٹ پر حل یقینی بنایا جائے ، تاکہ شہریوں کو سرکاری دفاتر میں ریلیف مل سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments