چنیوٹ پولیس کا طلبہ کی رہنمائی کیلئے آگاہی سیشن کاانعقاد
نوجوانوں کے محفوظ مستقبل کیلئے ایسے سیشنز کا سلسلہ جاری رکھیں گے :ڈی پی او
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی پی او آفس میں طلبہ میں شعور اجاگر کرنے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے آگاہی سیشن منعقد کیا گیا، جس میں ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف، دی ارقم سکول کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔سیشن کے دوران قانون پسند شہری بننے ، صحت و صفائی، تعلیم اور پیشہ ورانہ رہنمائی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ طلبہ نے ڈی پی او سے مختلف سوالات کیے اور اپنے مستقبل کے حوالے سے گفتگو کی۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے طلبہ کو کیریئر کی منصوبہ بندی اور مقابلے کے امتحانات کی تیاری کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے سیشنز کا مقصد طلبہ اور پولیس کے درمیان فاصلے کم کرکے مثبت تعلق قائم کرنا اور نوجوانوں کو باشعور و قانون پسند شہری بننے میں مدد دینا ہے ۔ نوجوان نسل کے روشن مستقبل اور معاشرتی برائیوں سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ نوجوانوں کی رہنمائی اور محفوظ مستقبل کے لیے ایسے سیشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments