چنیوٹ:سرکاری و نجی سکولوں کی عمارتوں کی فٹنس جانچنے کا فیصلہ

چنیوٹ:سرکاری و نجی سکولوں کی عمارتوں کی فٹنس جانچنے کا فیصلہ

متعلقہ افسروں کو نقص یا ممکنہ خطرے کی نشاندہی کرکے ضروری اقدامات کی ہدایت

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی زیر صدارت ضلع بھر کے سرکاری و نجی سکولوں کی عمارتوں کی فٹنس جانچنے اور بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹس کے اجرا کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن وقاص احمد گل، ایکسین بلڈنگ محمد عدنان سمیت محکمہ تعلیم کے دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی موجودہ صورتحال، تعمیراتی مضبوطی اور طلبہ و اساتذہ کے لیے محفوظ تعلیمی ماحول کی فراہمی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سکولوں کی عمارتوں کا باقاعدہ معائنہ کرنے ، ان کی حفاظتی صورتحال کا تعین کرنے اور مقررہ معیار کے مطابق بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹس کے اجرا کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ تمام سرکاری و نجی سکولوں کی عمارتوں کا جامع سروے کیا جائے اور کسی بھی قسم کے نقص یا ممکنہ خطرے کی نشاندہی کرکے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی جان و سلامتی ہر صورت مقدم رکھی جائے ۔ 

تعلیمی اداروں میں محفوظ ماحول اور عمارتوں کی فٹنس یقینی بنانے کے لیے متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...