ملزم گرفتار نہ ہونے پر مقتول کی والدہ دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور
ملزم گرفتار نہ ہونے پر مقتول کی والدہ دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور بیٹے کی موت کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کی گئی جبکہ وہ اسے قتل سمجھتی ہیں، والدہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں بیٹے کے قتل کے مقدمے کے باوجود ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے پر مقتول کی والدہ انصاف کے لیے دفاتر کے چکر لگانے اور دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئی، سیال شریف کی رہائشی متاثرہ خاتون روبینہ بی بی نے روزنامہ دنیا فورم میں بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا بیٹا حمزہ نذر محکمہ صحت میں ملازمت کرتا تھا جسے 5 مارچ 2026 کو قتل کر دیا گیا واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے مقتول کی بیوی سمیت چھ ملزمان کو نامزد کیا تاہم مقتول کی والدہ روبینہ بی بی کا کہنا ہے کہ طویل عرصہ گزرنے کے باوجود ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے اور وہ اپنے بیٹے کے قتل کا انصاف لینے کے لیے مسلسل سرکاری دفاتر کے چکر کاٹ رہی ہے ، روزنامہ دنیا فورم میں فریاد کرتے ہوئے روبینہ بی بی نے بتایا کہ بیٹے کی موت کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کی گئی جبکہ وہ اسے قتل سمجھتی ہیں، متاثرہ ماں کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں اور اسے انصاف کے حصول کے لیے دربدر ہونا پڑ رہا ہے ، روبینہ بی بی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ بیٹے کے قتل کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور اسے انصاف فراہم کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments