زرعی یونیورسٹی میں دعوت اسلامی انسٹی ٹیوٹ کی شجرکاری

زرعی یونیورسٹی میں دعوت اسلامی انسٹی ٹیوٹ کی شجرکاری

درخت موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنے میں کردار ادا کرتے ، مقررین

ملتان (خصوصی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی میں گرین یوتھ موومنٹ کلب اور ایگریکلچر والنٹیرز سوسائٹی کے زیرِ اہتمام FGRF اور دعوتِ اسلامی انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے یونیورسٹی کیمپس میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔شجرکاری مہم کا انعقاد ‘‘درخت لگائیں، مستقبل سنواریں’’ کے عنوان سے کیا گیا، جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے اور سرسبز و صحت مند معاشرے کے فروغ کے حوالے سے طلبہ و نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنا تھا۔اس موقع پر ڈاکٹر فواد ظفر، ڈاکٹر اختر حمید، ڈاکٹر عمر اکرم اور ڈاکٹر ارسلان علی سمیت FGRF کے معزز علماء کرام اور محکمہ تعلیم کے نمائندگان نے شرکت کی۔مقررین نے شجرکاری کی اسلامی، سماجی اور ماحولیاتی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ درخت نہ صرف ماحول کو صاف اور خوبصورت بناتے ہیں۔

 بلکہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ شرکاء نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ شجرکاری کو محض ایک سرگرمی تک محدود نہ رکھیں بلکہ لگائے گئے پودوں کی باقاعدہ دیکھ بھال اور حفاظت کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھیں۔ انہوں نے گرین یوتھ موومنٹ کلب اور ایگریکلچر والنٹیرز سوسائٹی کی جانب سے سرسبز ماحول کے فروغ کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔منتظمین نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ اور سماجی ذمہ داریوں کو بھی خصوصی اہمیت دیتی ہے ۔ FGRF اور دعوتِ اسلامی انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ اس اشتراک سے تعلیمی اداروں، مذہبی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے باہمی تعاون کو فروغ ملا ہے ، جو ایک سرسبز اور پائیدار مستقبل کے لیے نہایت اہم ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...