پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن بھرپور تیاری سے لڑے گی ،مخدوم احمد

پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن بھرپور تیاری سے لڑے گی ،مخدوم احمد

عوام پٹرولیم مصنوعات ،مہنگائی کے ہاتھوں تنگ، حکومتی پالیسیوں کی حمایت نہیں کرتے

ملتان( لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود سے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، عبدالقادر شاہین، ملک رمضان بھلر، ملک ریاض حسین سامٹیہ، قاضی احسان ایڈووکیٹ، شفیق میرانی و دیگر نے ملاقات کی ۔اس موقع پر موجودہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال، پیپلزپارٹی کے تنظیمی امور، پارٹی کو یونین کونسل سطح تک مزید فعال اور منظم کرنا اور کارکنوں و عوام کو درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی اس موقع پر مخدوم سید احمد محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی تنظیم و کارکنان بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے تیاریاں کریں کیونکہ پیپلزپارٹی جنوبی ہنجاب پورے سرائیکی وسیب میں بلدیاتی الیکشن مکمل تیاری کے ساتھ لڑے گی اور اس سلسلہ میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام اضلاع میں یونین کونسل سطح تک بہت جلد پارٹی کو مزید منظم و فعال کیا۔

 اور اس موقع پر انہوں نے سرائیکی وسیب کے تمام ڈویژنل، ضلعی و سٹی سمیت الائیڈ ونگز سمیت تمام تنظمیوں کو ہدایات جاری کی کہ 21 ستمبر کو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ جوش وجزبہ کے ساتھ منایا جائے اور اس سلسلہ میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوام کی بہتری و فلاح کیلئے یہ خواہش رکھتے ہیں کہ جمہوریت کی مضبوطی اسی میں کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کیا جائے اس لئے پیپلزپارٹی پیپلزپارٹی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کرتی آ رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت عوام آئے روز پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کی وجہ سے شدید مہنگائی و بے روزگاری کا شکار ہو رہی ہے پیپلزپارٹی حکومتی جماعت کی اتحادی ضرور ہے لیکن مہنگائی و بے روزگاری کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن کرنے پر ہم حکومت کا ساتھ ہرگز نہیں دے سکتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...