کمسن لڑکے کو حبس بے جا میں رکھ کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمسن لڑکے کو قابو کرکے حبس بے جا میں رکھ کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شہزاد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اس کے کمسن بیٹے کو ورغلاء کر قابو کر لیا اور اپنے ساتھ لے جا کر حبس بے جا میں رکھتے ہوئے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments