چنیوٹ میں منشیات فروش کیخلاف کارروائی، 21 سو گرام چرس برآمد

چنیوٹ میں منشیات فروش کیخلاف  کارروائی، 21 سو گرام چرس برآمد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ‘‘ڈرگ فری پنجاب’’ کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ رجوعہ سب انسپکٹر مدثر شہباز اور سب انسپکٹر شاہد علی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ٹھٹھہ ٹھاکر سے ایک منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 2100 گرام چرس برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ رجوعہ میں منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...