جھنگ روڈ پر رکشہ کی ٹکر سے 75 سالہ بزرگ جاں بحق
ٹھیکری والا(نمائندہ دنیا ) جھنگ روڈ پر ٹریفک حادثے میں رکشہ کی ٹکر سے 75 سالہ بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا۔
تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ جھنگ روڈ، چینچل سنگھ والا سٹاپ کے قریب سڑک کنارے پیدل چلنے والے معمر شخص کو رکشہ نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں شورکوٹ کا رہائشی 75 سالہ محمد غفور ولد محمد علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی نعش تھانہ ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments