اراضی تنازعات کو میرٹ پرجلد حل کیا جائے، ڈی سی مری

اراضی تنازعات کو میرٹ پرجلد  حل کیا جائے، ڈی سی مری

مری (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرِ صدارت محکمہ مال (ریونیو) کا ا اجلاس ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر مری، اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں، تحصیلدار مری اور تحصیلدار کوٹلی ستیاں نے شرکت کی۔

 اجلاس میں دونوں تحصیلوں میں سرکاری اراضی واگزار کرانے لینڈ ریونیو کی ریکوری کے مقررہ اہداف عوامی شکایات کے ازالے اور ریونیو ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن و درستگی سمیت مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ اراضی سے متعلق تنازعات کو میرٹ اور قانون کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے جبکہ سرکاری اراضی پر قبضوں کے خاتمے اور واگزاری کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو ریونیو سے متعلق سہولیات کی فراہمی میں غفلت، تاخیر یا کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...