ایکسپریس وے کے اطراف تجاوزات کے خاتمہ کیلئے مہم تیز

ایکسپریس وے کے اطراف تجاوزات کے خاتمہ کیلئے مہم تیز

اب تک 50سے زائد خلاف ورزی کرنیوالے تعمیراتی یونٹس کیخلاف کارروائی ہوچکی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے نے اسلام آباد ایکسپریس وے کے دونوں اطراف تجاوزات، غیر قانونی و غیر مجاز تعمیرات کے خاتمے ، بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد، سرکاری واجبات کی وصولی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے بھرپور کارروائی شروع کردی ہے ۔سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول (بی سی ایس) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کے تعاون سے اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ ایسٹ کے اطراف تعمیراتی یونٹس کے خلاف سیلنگ اور ریگولرائزیشن مہم کا آغاز کردیا ہے ۔خصوصی مہم کے تحت غیر قانونی، غیر مجاز اور نان کنفرمنگ تعمیرات کو قانون کے دائرے میں لانے۔

بلڈنگ بائی لاز پر یکساں عملدرآمد یقینی بنانے ، سرکاری ریونیو کے تحفظ اور شہریوں کو محفوظ و منظم ماحول فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے ۔سی ڈی اے کے مطابق اب تک 50 سے زائد خلاف ورزی کرنے والے تعمیراتی یونٹس کے خلاف متعلقہ بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز کے تحت کارروائی کی جاچکی ہے ۔ سوہان سے اقبال ٹائون کی جانب 34 جبکہ کورال بریج سے کورال پولیس سٹیشن اور گلبرگ گرینز کی جانب 24 تعمیراتی یونٹس کو کارروائی کے لیے شامل کیا گیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی سے قبل متعلقہ مالکان اور افراد کو قانون کے مطابق نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ اور انہیں بلڈنگ بائی لاز کی پابندی، غیر مجاز استعمال ختم کرنے ، فائر سیفٹی انتظامات مکمل کرنے اور تعمیرات کو ریگولرائز کرانے کے لیے مناسب مہلت بھی دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...