جماعت اسلامی اسلام آباد کا اجلاس، مارچ انتظامات کیلئے 20انتظامی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ

جماعت اسلامی اسلام آباد  کا اجلاس، مارچ انتظامات کیلئے  20انتظامی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )جماعت اسلامی اسلام آباد کا اہم اجلاس امیر جماعت اسلام آباد نصراللہ رندھاوا کی زیرصدارت ہوا جس میں 20ستمبر کو ہونے والے اسلام آباد مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں مارچ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے 20انتظامی کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ مارچ کے لیے قائم سٹیئرنگ کمیٹی کا ابتدائی اجلاس بھی ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 20ستمبر کو لیاقت باغ راولپنڈی سے اسلام آباد کی جانب مارچ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ مارچ کے روٹ اور جلسہ گاہ کے مقام کا حتمی اعلان منگل کو کیا جائیگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...