پٹرولیم لیوی اور ٹیکسز میں کمی کی جائے ، :میاں وحید انور کوکب
ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صدر آئی ایل ایم ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میاں وحید انور کوکب ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے یا ان پر عائد بھاری ٹیکسز اور لیوی کا براہ راست اثر ہر شہری پر پڑتا ہے۔
پٹرول مہنگا ہونے سے صرف سفری اخراجات ہی نہیں بڑھتے بلکہ اشیائے خورونوش، زراعت، صنعت، کاروبار اور روزمرہ استعمال کی تقریباً ہر چیز مہنگی ہوجاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں غریب اور متوسط طبقہ پہلے ہی شدید مشکلات کا شکار ہے، اس لیے حکومت کو عوام پر مزید معاشی بوجھ ڈالنے کے بجائے فوری ریلیف فراہم کرنا چاہیے ۔ حکومت پٹرولیم لیوی میں فوری کمی، پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز کے ازسرنو جائزے اور مہنگائی میں کمی کے لیے عملی اقدامات کرے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments