قذافی مارکیٹ میں تاجروں میں فائر سیفٹی سلنڈرز تقسیم

 قذافی مارکیٹ میں تاجروں میں فائر سیفٹی سلنڈرز تقسیم

آر پی او سہیل اختر سکھیرا اور ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف مہمان خصوصی تھے

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )فاروق اعظم چوک قذافی مارکیٹ کے قریب تاجروں کے تحفظ اور کاروباری مراکز میں فائر سیفٹی کے فروغ کیلئے آگ بجھانے والے سلنڈروں کی تقسیم کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانان خصوصی آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا اور ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف تھے ۔تقریب میں چودھری مسعود اقبال، تیمور امجد لالی ممبر صوبائی اسمبلی، غلام عباس نسوانہ ممبر پنجاب بار کونسل، صدر ڈسٹرکٹ بار سید شمیم زیدی، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ چودھری شاہد محمود، حافظ مقبول، پاکستان علماء کونسل، چیمبر آف کامرس کے صدر فہد نعیم فخری، آل پاکستان مرکزی کلاتھ بورڈ کے صدر نصیر احمد وہرہ سمیت دیگر معززین علاقہ، تاجر رہنماؤں اور مختلف بازاروں کے صدور و عہدیداران نے شرکت کی۔ تقریب کے انتظامات قذافی مارکیٹ کے تاجر رہنماؤں فیصل شیخ اور ثمر عباس کی جانب سے کیے گئے۔ اس موقع پر ضلعی انجمن تاجران رجسٹرڈ چنیوٹ کے صدر چودھری اصغر جٹ، سرپرست اعلیٰ خواجہ محمد ندیم، ضلعی جنرل سیکرٹری مرزا تیمور، سرپرست ملک عرفان طفیل، چیئرمین ڈاکٹر ریاض شاہد اور انجمن تاجران کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔تقریب کے اختتام پر صدر قذافی مارکیٹ حاجی اعجاز کی جانب سے ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف اور آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کو چنیوٹ کی ثقافتی شناخت اور دستکاری کی عکاسی کرنے والے لکڑی سے تیار کردہ خوبصورت روایتی جھروکے بطور یادگاری تحفہ پیش کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...