تاجروں کے ساتھ وابستگی پر طعنے دینے کے بجائے ہماری کارکردگی دیکھی جائے : طارق جاوید رحمانی
کمالیہ(نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجران کے جوائنٹ سیکرٹری طارق جاوید رحمانی نے کہا ہے کہ ہمیں تاجروں کے ساتھ جڑے رہنے کا طعنہ دینے کے بجائے ہماری کارکردگی دیکھی جائے۔
ہم نے ہمیشہ تاجران کے حقوق کی بات کی اور مشکل سے مشکل وقت میں اپنے تاجر بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی فرد، گروہ یا شخصیت کے زیر سایہ رہ کر عہدوں سے چمٹے رہنے کا کوئی سوال ہی نہیں، بلکہ تاجر برادری کی محبت، اعتماد اور خلوص ہی ہماری اصل طاقت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments